گوادر( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گوادر کے علاقے جیونی کے ماڈل سکول کے پولنگ اسٹیشن کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق اج صبح پولنگ شروع ہونے سے پہلے نامعلوم افراد نے پولنگ اسٹیشن کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے.
حملے میں تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ پورے بلوچستان میں پولنگ سٹیشنز پر متعدد حملے ہوچکے ہیں۔ اسکے علاوہ بلوچستان بھر کے علاقوں میں پولنگ سٹیشن اور انتخابی سرگرمیوں و امیدواروں پر آزادی پسند تنظیموں کی جانب حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔