{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

گوادر (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو جبری حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ساحلی شہر گوادر کے علاقے کوچو کلانچ سے قابض پاکستانی فورسز نے خیر محمد ولد محمد علی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

مزید رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص کو پاکستانی فورسز نے تین روز قبل حراست میں لیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق تین روز قبل گھر پر چھاپہ مارکر خیر محمد کو حراست میں لیا ہے۔ جس کے بعد سے اس کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا کہاں اور کس حال میں ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی آرمی ، ایف سی ، آئی ایس آئی اور دیگر اداروں کے ہاتھوں بلوچوں کی جبری گمشدگی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ،جو کہ ہر روز جبری گمشدگی کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے

ہیں۔