گوادر (ہمگام نیوز) ڈھور میں تیل کی ایک ڈپو سے بلوچ نوجوان کو نامعلوم گاڈی سواروں نے اغواء کرکے لاپتہ کردیا۔
اغواء ہونے ہوالے نوجوان کی شناخت عبداللہ ولد رحیم کے نام سے ہوئی ہے جو سوشل میڈیا کا ایک ایکٹیوسٹ ہے۔
لاپتہ ہونے والے عبداللہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر بلوچستان ویدھر پارکسٹ کے ایڈمن ہیں جو موسمی خبروں سے آگاہی دیتے آئے ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق اس سے قبل بھی انکے بڑے بھائی سمیع اللہ کو چند سال قبل ایسے نوعیت کے ایک واقعے میں اغواء کیا گیا تھا جسے بدترین تشدد کرکے ہفتے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔
مقامی لوگوں کے بقول عبداللہ ولد رحیم کو آج سہ پہر ایک بجے اغواء کرکے لے گئے ہیں جنکے حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق واقعے کے محرکات سیدھے ریاست کی حمایت یافتہ گروہ کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔














