گوادر(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے گنز میں قابض پاکستانی کوسٹ گارڈ کو 2 مختلف بم دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا

علاقائی زرائع کے مطابق آج صبح 9 بجے جیوانی کے علاقہ گنز میں سمندر کنارے قابض پاکستانی کوس گارڈ کو یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا جس سے کئی اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں

واضح رہے مقبوضہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں اس نوعیت کے حملے بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے قبول کیے جاتے ہیں تاہم آج کے ان دونوں حملوں کی زمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔