Homeخبریںگوادر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، غیر مقامی شخص ہلاک

گوادر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، غیر مقامی شخص ہلاک

گوادر (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پیشوکان میں بدھ کی شب کو حجام کی دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک غیر مقامی شخص ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق گْوادر کے علاقے پیشوکان میں نامعلوم مسلح افراد نے حجام کی دکان پر فائرنگ کرکے ایک غیر مقامی شخص کو ہلاک کردیا واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کیا مگر مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے میں ہلاک ہونے والے غیر مقامی شخص کی شناخت پاکستانی کے صوبے پنجاب سے تعلق رکھنے والے شریف کے نام سے ہوئی ہے۔

واقع کے بعد لاش ضلعی انتظامیہ نے تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہے تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

Exit mobile version