گوادر:(ہمگام نیوز)مکران کوسٹل ہائی وے پر بدوک کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر مسافر بسوں اور مال بردار گاڑیوں کو روک لیا گیا ہے۔ مسافروں کے مطابق اس وقت ہزاروں افراد وہاں پھنس چکے ہیں، جن میں روزہ دار، بزرگ، خواتین اور بیمار بھی شامل ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے نام پر ان کی تذلیل کی جاتی ہے اور مختلف چیک پوسٹوں پر انہیں روک کر ہراساں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے کو بند کیا جائے۔ واضح رہے کہ پاکستانی فورسز کے رویے کے خلاف بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے ایک ہفتہ قبل سات روز تک دھرنا دیا تھا، تاہم اب تک فورسز کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے. گوادر: کوسٹل ہائی وے ،بدوک کے مقام پر پاکستانی فورسز نے مسافر بسیں روک لیں.