شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںگڈانی میں کوسٹر الٹنے سے 7 مسافر زخمی، وندر میں ایک شخص...

گڈانی میں کوسٹر الٹنے سے 7 مسافر زخمی، وندر میں ایک شخص نے خودکشی کرلی

لسبیلہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق گڈانی سے حب جانے والی کوسٹر گڈانی لنک روڈ پر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 7 مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں اور پولیس موبائل میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

علاوہ ازیں سونمیانی وند رکے قریب علاقہ میندیاری میں نوجوان نے خودکشی کرلی۔ سونمیانی وندر کے علاقے موضع میندیاری میں 30سالہ یعقوب نامی شخص نے گھر کے قریب جنگل میں درخت پر رسی باندھ کرگلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

 وندر پولیس نے نوجوان کی لاش کو سول اسپتال وندر میں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا، خود کشی کی وجوہات سامنے نہ آسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز