دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںگیشکور کیمپ سے دو نوجوان بھائیاں پاکستان آرمی کے ہاتھوں جبراً لاپتہ

گیشکور کیمپ سے دو نوجوان بھائیاں پاکستان آرمی کے ہاتھوں جبراً لاپتہ

آواران (ہمگام نیوز) پاکستان آرمی نے دو نوجوان بھائیوں کو جبری طور پر کیمپ بلایا اور حراست میں لیکر لاپتہ کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق بدھ کے روز آواران کے علاقے گیشکور میں پاکستان آرمی نے دو نوجوان بھائیوں مہران بلوچ اور سراج بلوچ کو اہلخانہ سے فون کرکے کیمپ بلایا۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ جب انہیں اہلخانہ کے ذریعے کیمپ طلب کیا گیا تو وہ فوری طور پر حاضر ہوئے جس کے بعد انہیں حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق اس سے قبل سراج کو 21جون 2021 میں کیمپ بلانے کے بعد جعلی کیسز کی مد میں دو سال تک قید میں رکھا گیا، جو چند ماہ قبل رہا ہوا تھاـ

اہلخانہ کے مطابق دوسرا نوجوان مہران، متحدہ عرب امارات میں ایک محنت مزدور ہے، حال ہی میں ایک مناسب تعطیل کیلئے بلوچستان واپس آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز