شال(ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح سے ھوشاب میں قابض پاکستانی فوج کی جارحیت جاری ہے ۔ پاکستانی فوج کی جانب سے ھوشاپ شہر میں گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ھوشاپ پاکستانی فوج کے محاصرے میں ہے جہاں ہر شخص سے تلاشی لی جا رہی ہے اور شناختی کارڈ کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے ۔

ھوشاپ کے گرد نواح میں ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیاروں کی پروازیں بھی دیکھی گئی ہیں جو قریبی پہاڑی سلسلوں پر گشت کررہے ہیں ۔

یاد رہے کہ حال ہی میں قابض پاکستان کے نام نہاد انتخابات کے سرگرمیوں پر بی ایل اے کی جانب سے متعدد حملے کئے گئے جس سے انتخابی سرگرمیاں ڈپ کر رہ گئیں ۔

بی ایل اے کی جانب سے قابض پاکستان کے انتخابی سرگرمیوں پر 70 سے زائد حملے کئے گئے جس سے انتخابی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ۔

ان حملوں کے ردعمل میں اب قابض کی جانب سے پورے بلوچستان میں آپریشنز کا آغاز کیا گیا ہے جن میں سبی ،ہرنائی ،بولان ان حملوں کے مرکز رہے ہیں ۔