ہرنائی (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی محلہ غریب آباد کے قریب ندی کے کنارے واقع پرانی کول مائن میں آدھی رات کے وقت نشے کے عادی دو افراد داخل ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق مائن کے اندر دم گھٹنے سے ایک شخص لال محمد موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا رحیم داد زخمی ہوگیا۔

لیویز فورس اور مقامی لوگوں نے دونوں کو مائن سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔