ہرنائی (ھمگام نیوز) پاکستان آرمی نے چیک پوسٹ سے دو بلوچ نوجوانوں کو اغوا کرکے لاپتہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے کھوسٹ کے مقام “چپر لیٹ” میں قابض پاکستان آرمی نے اپنی چیک پوسٹ سے دو بلوچ نوجوانوں کو جبراً اغوا کرکے لاپتہ کردیا ہے۔
جبری طور پر لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت نظام ولد نبی بخش مینگل بلوچ اور محمد ابراہیم ولد غوث بخش مینگل بلوچ کے ناموں سے ہوئیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق نوجوانوں کی جبری گرفتاری اسی ماہ کی 9 تاریخ کو پیش آئی ہے لیکن تاحال انکی بازیابی کے حوالے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔
مقبوضہ بلوچستان میں پاکستان آرمی کی جانب سے بلوچ نوجوانوں کی ایسی جبراً گمشدگیوں کا سلسلہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے جہاں لاپتہ کرنے کے بعد انہیں جعلی مقابلوں میں شہید کرکے مقابلے میں مارنے کا نام دیا جاتا ہے۔