شال (ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ آج بروز سوموار کو سہ پہر 3 بجے ہمارے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے سُنڑی میں ٹرین کی سکیورٹی پر مامور پاکستانی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا۔   حملہ اس وقت کیا جب سنڑی میں پاکستانی فورسز کے متعدد دستے ٹرین کو سکیورٹی فراہم کررہے تھے۔ ان میں سے 6 اہلکاروں پر مشتمل ایک دستے کو بی ایل اے کے سرمچاروں نے نشانہ بنایا۔   حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ باقی اہلکار لاشوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔   ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔