ہرنائی (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی گنداکیں میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین سکیورٹی پر معمور فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق کل بروز بدھ کو مقبوضہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گنداکیں کے مقام پر مسلح افراد نے ٹرین سکیورٹی پر معمور پاکستانی فورس کی چوکی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔ حملے کے نتیجے میں اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا ۔ واقعہ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

علاقائی زرائع کے مطابق واقع کے بعد مسلح افراد کے تعاقب میں فورسز کے ہیلی کاپٹر علاقے میں گشت کرتے رہے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے اِسی علاقے میں مسلح افراد نے حملہ کرکے پاکستانی فورسز کی مشینری کو کافی نقصان پہنچایا جس کی بعد میں زمہ داری بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول کیا تھا ۔

واضع رہے کہ پولیس اور دورسرے ریاستی ادارے رواں حملے کی چھان بین کررہے تاہم اب تک اس حملے کی زمہ دوری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔