کوئٹہ (ہمگام نیوز) ہزار گنجی میں نامعلوم مسلح افراد نے تین خواتین پر خودکار اسلحہ سے اندھا دھند فائر کھول دی۔ جس سے ایک خاتون جاں بحق جب کہ دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ اسی خاندان سے تعلق رکھے والی خواتین پر پانچ ماہ قبل بھی حملہ کیا گیا تھا جس سے خاتوں جاں بحق اور دیگر چار زخمی ہوگئی تھیں۔

واقعے کیخلاف متاثرہ خاندان کے ورثاء نے ہزارگنجی میں چورنگی شاہراہ کو احتجاج کرکے بلاک کردیا جس سے ٹریفک کی روانگی متاثر ہوئی۔