میناب(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز بدھ میناب کے علاقے ہشتبندی کے گاؤں کہورتاک ایک 9 سالہ بلوچ بچی سیلابی ریلے بہہ کر ڈوب جانے سے جانبحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میناب(مین آپ )کے علاقے ہشتبندی کے گاؤں کہورتاک میں 9 سالہ مبینہ سیلابی ریلے میں بہہ کر جانبحق ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق مبینہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ اپنے گاؤں کی ندی کے قریب سیلاب دیکھنے گئی تھی کہ سیلاب میں گر کر جان کی بازی ہار گئی۔
واضح رہے کہ مبینہ کے سہیلیوں اور ساتھیوں کی چیخ و پکار سے گاؤں والے اس بچے کی مدد کے لیے پہنچے لیکن ان کی کوششیں کام نہ آئیں اور صرف اس کی بے جان لاش کو سیلاب سے نکالا گیا۔