دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںہم چاہتے ہیں کہ بلوچ قومی اتحاد کو مظبوط بنیاد فراہم کریں،...

ہم چاہتے ہیں کہ بلوچ قومی اتحاد کو مظبوط بنیاد فراہم کریں، ڈاکٹر نسیم بلوچ

لندن (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے صدر ڈاکٹر نسیم نے قومی اتحاد کے حوالے سے میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ اور انکی پارٹی بی این ایم کی ہمیشہ یہ کاوش اور کوشش رہی ہے کہ بلوچ قومی تحریک میں اتحاد یکجہتی و یگانگت اوراشتراک عمل ہو جو تحریک کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بارے میں ہمارے لیڈرشپ نے ہمیشہ کوشش کی ہے۔ بلکن سابق سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ممنان بلوچ کی شہادت اسی سلسلے میں سفر کے دوران واقع ہوئی۔ ہم چاہتے ہیں کہ اتحاد کو مظبوط بنیاد فراہم کریں، کیونکہ سطحی اتحاد کا انجام ہمیشہ مزید شکست ریخت کی صورت میں برآمد ہوتا ہے۔ جس سے قوم میں مزید مایوسی پھیل جاتی ہے اور آگے اتحاد و اشتراک عمل کی راہیں ناپید ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم قومی تحریک آزادی کی تمام اسٹیک ہولڈرزوں کے ساتھ اتحاد کیلئے رابطہ کر رہے ہیں، اس سلسلے میں ایک تفصیلی ڈرافٹ تمام تنظیموں کو ارسال کی جا چکی ہے۔ جس کے جواب آتے ہی عملی رابطوں کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز