ہیرمند(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق

بروز جمعرات کو شام کے وقت ہیرمند شہر میں واقع دوست محمد علاقے میں قابض ایرانی بارڈر فورسز پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں قابض فورسز کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس حوالے سے بتایا کہ زابل شہر کی سرحدی رجمنٹ کے حفاظتی علاقے کے زیرو پوائنٹ پر تعینات بارڈر فورسز پر نامعلوم سمیت سے ایک گولی آکر لگی ہے ۔

تاہم اس خبر کے بعد شعبہ تعلقات عامہ نے اس ہلاک اہلکار کی شناخت کے بارے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے ۔