ہیرمند (ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اتوار کی شام کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ہرمند کے علاقے میں زابل بارڈر رجمنٹ کے ایک اہلکار کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔   ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت “محمد جواد بیاناتی” کے طور پر بتائی گئی ہے، جوکہ کرمان کے علاقے جیرفت کا رہائشی ہے۔   سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے سرحد پار سے فورسز پر فائرنگ کی اور محمد جواد زخمی ہوگئے، ہسپتال منتقل کرنے سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔