بیرجند(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق
آج بروز اتوار کو صبح کے وقت بیرجند جیل منشیات کے متعلق الزامات میں دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ۔
دو بلوچ قیدیوں میں سے ایک کی شناخت، 40 سالہ عبدالغفور شاہوزہی، جسے محمد گرگی ولد ملک کے نام سے جانا جاتا ہے ۔
اور دوسرے پھانسی پانے والے قیدی کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے جسے عبدالغفور شہوزہی کے ساتھ مشترکہ مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم رپورٹ موصول ہونے تک ان کی شناخت نہیں ہوسکی ۔
ذرائع کے مطابق 2018 میں، عبدالغفور کو دو دیگر افراد کے ساتھ بیرجند شہر میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا، اور اسے اور ایک دوسرے شخص کو ایرانی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی، کہا جاتا ہے کہ ان دونوں قیدیوں کو پھانسی سے قبل ان کی اہلخانہ سے آخری ملاقات بھی نہیں کروائی گئی۔
ذرائع نے مزید کہا: “عبدالغفور نے عدالتی سماعتوں میں بارہا اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ بے قصور ہے، جبکہ قابض ایرانی عدالت نے اس کے بیانات اور دستاویزات کی موجودگی پر غور کیے بغیر اسے موت کی سزا سنائی ہے۔”