{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

یزد(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز منگل کو یزد جیل میں تین بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی گئی جو کہ پہلے منشیات اور قتل کے الزامات کی وجہ سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق یزد میں منشیات سے متعلق اور قتل کے الزام میں تین بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی جن میں سے ایک کی شناخت 30 سالہ محسن نژادی مقدم سابکی ولد حسین ہے جو کہ ریگان کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔ اور دیگر دو بلوچ قیدیوں کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں جن پر منشیات اور قتل کے الزامات ہیں ۔

  ذرائع کے مطابق محسن کو 2021 میں یزد شہر میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ اتوار کی صبح اسے دو دیگر بلوچ قیدیوں کو ان کے ساتھ قید تنہائی منتقل کردیا گیا تھا تاکہ ان کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جائے ۔ جن پر یہ منشیات اور قتل کے الزامات تھے ۔