{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

یزد (ہمگام نیوز) آج بروز جمعرات کو صبح کے وقت دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی جنہیں منشیات سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق آج یزد جیل میں دو بلوچ قیدی 33 سالہ داؤد محمدی ولد احمد اور 26 سالہ عثمان دہمردہ ولد سرور کو پھانسی دے دی گئی ۔ دونوں کا تعلق زاہدان سے بتایا گیا ہے ۔

  ذرائع کے مطابق داؤد اور عثمان کو 2018 میں یزد اردکان محور میں منشیات سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، انہیں یزد عدالت میں سزائے موت سنائی تھی ۔ جبکہ گزشتہ روز انہیں پھانسی دینے کے لیے قید تنہائی میں منتقل کیا گیا ۔ اور ان کا آخری ملاقات اہلخانہ سے بھی کرایا گیا تھا ۔

 ذرائع نے مزید کہا: ” ان کی پکڑے گئے گاڑی میں یا ان دو افراد کے ساتھ کوئی منشیات یا غیر قانونی مواد نہیں ملا تھا پھر بھی انہیں منشیات کے الزام میں گرفتار کرکے سزائے موت سنائی گئی ۔

جبکہ داؤد اور عثمان نے عدالت میں اپنے خلاف تمام الزامات کی تردید کی اور اس بات پر زور دیا کہ جو منشیات کسی اور جگہ سے برآمد ہوئی ہیں، ان منشیات کا ہمار کوئی تعلق نہیں ہے۔ تاہم، تقریباً چھ سال کے بعد، ان دو افراد کی پھانسی دی گئی ۔