یزد(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق 31 دسمبر بروز منگل ایک بلوچ شہری جو کہ یزد شہر میں کاشی نوین سرام کمپنی کے ملازموں میں سے ایک تھا، کو اس شہر کے انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کی فورسز نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کی حالت بارے تاحال کسی کو خبر نہیں ۔
اس بلوچ شہری کی شناخت 18 سالہ یاسر نوتیزہی ولد خلیل ہے جو کہ ساکن دزاپ(زاہدان) ہے
رپورٹ کے مطابق یزد سٹی انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کی وردی میں ملبوس فورسز نے عدالتی حکم یا الزامات کی وضاحت فراہم کیے بغیر یاسر کو کاشی نوین سرام کمپنی میں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
خبر لکھے جانے تک اس شہری اور گرفتار کرنے والے ادارے کے خلاف لگائے گئے الزامات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔