کوئٹہ (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ آصف مراد اور کاوش حسین کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیئے۔
نصراللہ بلوچ کے مطابق انہوں نے تنظیم کو شکایت کی کہ رواں سال 3 ستمبر کو فورسز نے آصف مراد ولد مراد بلوچ اور کاوش حسین ولد راشد حسین کو پٹھان چوک، جام کالونی حب چوکی سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور انہیں انکے لاپتہ پیاروں کے حوالے معلومات بھی فراہم نہیں کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے وہ شدید زہنی اذیت میں مبتلا ہے۔
انکے مطابق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے انہیں یقین دلایا کہ دونوں لاپتہ افراد کے کیسز کمیشن اور صوبائی حکومت کو فراہم کیا جائے گا اور تنظیم ہر فورم پر انکے بازیابی کے حوالے سے آواز بھی اٹھاتی رہے گی۔
نصراللہ بلوچ نے حکومت سے اپیل کی کہ آصف مراد اور کاوش حسین کی باحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کرے اگر ان پر کوئی الزام ہے تو عدالت میں پیش کرکے انہیں صفائی کا موقع فراہم کیا جائے بےقصور ہے تو فوری طور پر رہا کیا جائے۔