آواران ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق آواران تیر تیج سے قابض پاکستانی فورسز نے گذشتہ روز رسول بخش ولد موسی سکنہ وھلی نامی شخص کو اس وقت حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا شکار بنادیا جب وہ اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے ۔
ذرائع کے مطابق مزکورہ خاندان کو پاکستانی فورسز نے وھلی ندی میں 2015 کی خونی فوجی بمباری کے دوران وہاں سے نکل مقانی کروایا تھا۔
بتایا جارہاہے کہ اس خونی آپریشن میں درجنوں خواتین بچے اور بزرگ شہید ہوئے تھے جبکہ درجنوں افراد کو فورسز نے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا تھا جن میں کچھ افراد مختلف اوقات میں بازیاب ہوگئے مگر باقی افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔