شال (ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گوھرام بلوچ نے جاری بیا ن میں کہاہے کہ سرمچاروں نے 25 نومبر کی رات تقریبا آٹھ بجے آواران کے علاقے پیراندر کے چوکو میں قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی پر جدید و بھاری ہتھیاروں حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک دو زخمی ہوگئے ۔

انہوں نے کہاہے کہ بی ایل ایف مزکورہ فورسز چوکی پر حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فوج پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔