ہفتہ, جون 29, 2024
ہومخبریںآوارن اور گریشہ میں ادبی و تعلیمی فیسٹیول جبکہ واشک اور خاران...

آوارن اور گریشہ میں ادبی و تعلیمی فیسٹیول جبکہ واشک اور خاران میں دو روزہ کتابی میلہ کا انعقاد کریں گے ۔ بی ایس ایف 

شال (ہمگام نیوز ) بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بعد از عید آواران اور گریشہ میں ایک ادبی و تعلیمی فیسٹیول جبکہ واشک اور خاران میں دو روزہ کتب میلہ کا انعقاد کریں گے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان میں تمام تر درپیش چیلنجوں اور مشکلات کے باوجود ہم تعلیم، ادب اور تنقیدی سوچ کو فروغ دینے اور بلوچ عوام کے پوشیدہ اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ بلوچستان کے شورش زدہ علاقوں میں جہاں کتاب پڑھنا و رکھنا اور باشعور ہونا جرم خیال کیا جاتا ہے۔ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ پچھلے چار سال سے اُن علاقوں میں کتابی میلہ اور ادبی و تعلیمی فیسٹیول کا انعقاد کرکے ریاست کی جانب سے پھیلائے گئے خوف و ہراس کو ختم کرنے کی علامت بن گئی ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ تعلیمی اور ادبی میلہ ہمارے روشن مستقبل کی تشکیل اور ہماری ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھنے کے لیے علم و ادب کی طاقت کا ثبوت ہوگا، اور ہم سب کو کھلا دعوت دیتے ہیں کہ وہ سیکھنے اور فکری تجسس کے اس میلے میں ہمارے ساتھ شریک رہیں اور معاونت کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز