Homeخبریںآٹھ سالوں سے لاپتہ سدورا بگٹی اور خدا بخش بگٹی کو بازیاب...

آٹھ سالوں سے لاپتہ سدورا بگٹی اور خدا بخش بگٹی کو بازیاب کیا جائے: اہلخانہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) 2014ء سے لاپتہ سدورا بگٹی اور خدا بخش بگٹی کے لواحقین کا حکام بالا سے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی کے رہائشی لاپتہ افراد سدورا ولد مرید بگٹی اور خدا بخش ولد میر خان بگٹی کے لواحقین نے اپنے جاری کردہ بیان میں انسانی حقوق کے اداروں اور حکومتی حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے لاپتہ پیاروں کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

انکے مطابق خدا بخش بگٹی کو یکم مارچ 2014ءکو ڈیرہ غازی خان سے لاپتہ کیا گیا جبکہ سدورا بگٹی کو 15 مارچ 2014ءکو پنجاب کے شہر صادق آباد سے لاپتہ کیا گیا۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ ہمارے پیاروں کو لاپتہ ہوئے آٹھ سال مکمل ہوگئے ہیں، لیکن ابھی تک ان کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کر کے انہیں قانون کے تحت سزا دیں جب کہ ان کی جبری گمشدگیوں کی وجہ سے پورا خاندان پچھلے آٹھ سال سے اذیت برداشت کررہے ہیں۔

Exit mobile version