اسرائیل (ہمگام نیوز) اسرائیل نے کوویڈ ویکسین تیار کرکے پہلی بار انسان پر استعمال کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا میں رضاکار سیگو ہارل (Segev Harel) اور پوری دنیا کو پہلے کوویڈ ویکسین کے ٹیسٹ پر مبارک باد پیش کرتے ہوے کہا کہ اسرائیل انسٹیٹیوٹ آف بایولاجیکل ریسرچ کی طرف سے تیار کردہ پہلی کوویڈ ویکسین شیبا ہسپتال میں پہلے رضاکار پر استعمال کردی گئی ہے۔