زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز ہفتہ 16 دسمبر 2023 کو ایران کی عدلیہ کے میڈیا سینٹر سے شائع ہونے والی خبر کے مطابق، زاہدان جیل میں ایک قیدی کو اسرائیل کے لیئے جاسوسی کے الزام پھانسی دی گئی ہے ۔

 رپورٹ میں اس شخص کی شناخت کا ذکر نہیں کیا گیا، لیکن کہا گیا کہ اس پر اسرائیل کے لیے جاسوسی، خفیہ معلومات جمع کرنے اور موساد کے جاسوس سروس افسر کو معلومات فراہم کرنے، ملک کی نظم و ضبط میں خلل ڈالنے اور ایران کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ “ایران کے خلاف کام کرنے کے الزام ” میں اسے زاہدان میں عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی ۔

 رپورٹ کے مطابق ملک کی سپریم کورٹ اور عدلیہ کی مرکزی ” عفو” دونوں نے اس کی پہلی سزا کی اپیل مسترد کر دی ہے۔

 واضح رہے کہ 10 اپریل 2022 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے محکمہ انٹیلی جنس نے اعلان کیا تھا کہ اس کی فورسز نے اس صوبے اسرائیلی انٹیلی جنس کے لیے جاسوسی کے الزام میں تین افراد کو اس صوبے میں مختصر ناموں’ م س ، م ز ،الف ق ” کو عدالتی حکم پر گرفتار کیا ہے۔

 اس ادارے کے اعلان میں حراست میں لیے گئے افراد کی قومیت اور انہیں کیسے حراست میں لیا گیا اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

 اس سلسلے میں 21 جون 2012ء کو زاہدان کے پراسیکیوٹر مہدی شمس آبادی نے کہا: جن لوگوں کو دو ماہ قبل بلوچستان میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ” انہیں ایرانی جنہیں جوہری سائنسدانوں کے قتل کا حکم اسرائیل نے دیا تھا۔ “

 واضح رہے کہ کیس کی کارروائی اور جوڈیشری نیوز ایجنسی کے اعلان کی بنیاد پر ملزم کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کی وجہ سے کیس کو نمٹانے کی راہ میں ابہام پیدا ہو گئے ہیں۔