اسلام آباد(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی و ماورائے عدالت کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کا لاپتہ افراد کے لواحقین کے ہمراہ اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے دھرنا جاری ،بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ اسلام آباد آج 52 مظاہرین کو بحفاظت واپس بھیج دیا گیا، اس کے باوجود پی ایچ ڈی کرنے والے ظہیر بلوچ سمیت متعدد افراد عدالت کے جاری کردہ ضمانت کے احکامات کے باوجود اب بھی لاپتہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکام کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہماری تحریک پرامن ہے اور اسے ہراساں کرنے اور غنڈہ گردی کی گھناؤنی حرکتوں سے ہماری تحریک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ ہماری مزاحمت بلوچ نسل کشی کے خاتمے تک جاری رہے گی۔