دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںاصفہان جیل میں ایک بلوچ قیدی سمیت چار قیدیوں کو پھانسی دے...

اصفہان جیل میں ایک بلوچ قیدی سمیت چار قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

اصفہان (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کی صبح کے وقت اصفہان جیل میں چار قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا جن میں ایک بلوچ قیدی بھی شامل تھا۔

تفصیلات کے مطابق اصفہان جیل میں پھانسی پانے والے بلوچ قیدی کی شناخت 42 ابراہیم نارویی ساکن ولد محمد عالم گلستان ہے۔

 رپورٹ کے مطابق 2018 میں ابراہیم کو اصفہان میں نایین چوکی سے منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

 دیگر تین قیدیوں کی شناخت اور الزامات، جن کا تعلق تہران، رشت اور اصفہان سے تھا، رپورٹ لکھے جانے تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز