اصفہان(ہمگام نیوز) آج بروز پیر کو ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد کرکے اسے اصفہان کی جیل میں پھانسی دے دی گئی ۔
پھانسی پانے والے اس بلوچ قیدی کی شناخت، 47 سالہ کوروش ناروہی ولد شاہ بیک ہے جو کہ زاہدان کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق کوروش کو قابض ایرانی فورسز نے اصفہان(اسپنتان) کے علاقے ناین میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ اور اسے عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ۔
کہا جاتا ہے کہ کوروش کے اہل خانہ نے گزشتہ روز اس جیل میں ان سے ملاقات کی تھی اور آج صبح سویرے اس کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا ۔
واضح رہے کہ قابض ایران جب چاہے کسی بھی بلوچ کو گرفتار کرکے اسے منشیات فروشی کا الزام لگا کر اسے پھانسی دے تھی تاکہ دنیا کہ گمراہ کرکے یہ بتایا جائے کہ ایران نے ایک مجرم کو سزائے موت سنائی ہے ، جبکہ ایسے کئی واقعات اور کیسز سامنے آئے ہیں کہ ایرانی جیلوں میں قید بلوچ قیدیوں کو کبھی بھی عدالت یا وکیلٹ تک رسائی نہیں دی جاتی تاکہ وہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد ثابت کر سکے ، اس کے علاوہ کئی بار ایسا ہوا کہ کسی قیدی کو عدالت تک رسائی دی جاتی ہے تاکہ دنیا کو باور کرایا جائے کہ یہاں انصاف کا بول بالا ہے کہ عدالتیں جانبدار ہو کر ملزم کی ایک بات بھی نہیں سنتی اور انہیں فوراً سزا سنائی جاتی ہے ۔