چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںاصفہان کی سینٹرل جیل میں ایک بلوچ شہری کی پھانسی، پھانسیوں...

اصفہان کی سینٹرل جیل میں ایک بلوچ شہری کی پھانسی، پھانسیوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی

اصفہان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعرات 4 مئی کو فجر کے وقت اصفہان سینٹرل جیل میں ایک بلوچ شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی رواں ہفتے کے دوران مقبوضہ بلوچستان سمیت ایران کے دیگر شہروں میں پھانسی پانے والے بلوچ قیدیوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پھانسی پانے والے اس بلوچ شہری کی شناخت 43 سالہ حبیب اللہ سخی فقیردادزہی ولد ملا داد کے نام سے بتائی گئی ہے، جو کہ شادی شدہ ہے چار بچوں کے والد ہے اور زاہدان کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔

  رپورٹ کے مطابق حبیب اللہ کو اگست 2020 میں اصفہان میں “منشیات” سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور اصفہان کی انقلابی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز اس قیدی کے اہل خانہ سے انکی آخری ملاقات کرایا گیا تھا ۔

 واضح رہے کہ 29 اپریل سے 4 مئی 2023 تک قابض ایران کی مختلف جیلوں میں 20 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز