Homeخبریںامریکی طیارہ بردار بحری جہازایران پر نظر رکھنے کے لیے خلیج پہنچ...

امریکی طیارہ بردار بحری جہازایران پر نظر رکھنے کے لیے خلیج پہنچ گیا

دبئی (ہمگام نیوز ڈیسک)امریکی طیارہ بردار بحری جہاز USS John C .Stennis خلیج عرب کے سمندر میں پہنچ گیا ہے۔ یہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد علاقے میں پہنچنے والا پہلا امریکی طیارہ بردار جہاز ہے۔ مذکورہ پیش رفت تہران کی جانب سے تزویراتی اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کی بندش سے متعلق دھمکیوں کی تکرار کے بعد سامنے آئی ہے۔اس طرح کئی ماہ سے جاری خطے میں امریکہ کی عسکری عدم موجودگی کا سلسلہ بھی اختتام پذیر ہو گیا۔رواں ماہ پانچ دسمبر کو ایرانی صدر حسن روحانی نے آبنائے ہرمز کو بند کر دینے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کو جان لینا ہو گا کہ وہ ایرانی تیل کی برآمد روک دینے کی قدرت نہیں رکھتا۔امریکی اخبار “وال اسٹریٹ جرنل” نے پینٹاگون میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ بحری بیڑا متوقع طور پر خطے میں کم از کم دو ماہ تک رہے گا۔اس کا مقصد ایسے وقت میں ایران کے سامنے طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے جب کہ ایرانی پاسداران انقلاب زمینی اور سمندری مشقیں شروع کرنے والی ہیں۔یاد رہے ایرانی صدر کی طرف سے امریکہ کو اسٹریٹجک اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کی بندش سے متعلق دھمکیوں کے بعد امریکی بحری بیڑا باقاعدہ گلف میں پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق شام اور افغانستان سے محدود پیمانے پر امریکی فوج کی واپسی جبکہ گلف میں موجودگی تہران حکومت کیلئے امریکہ کی طرف سے ایک واضع پیغام سمجھا رہا ہے۔

Exit mobile version