شال (ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی آرمی کی جانب سے شروع ہونے والی فوجی جارحیت رواں ہفتے سے جاری ہے ـ
علاقائی ذرائع کا کہناہے کہ مزکورہ جارحیت بولان کے اندرون کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے۔
بولان کے علاقے سانگھان ،بادرہ،جالڑی، ژلو ،یخو ،جتھرو اور گرد نواح میں کثیر تعداد میں قابض پاکستانی آرمی اور دیگر فورسز پیدل ، خچر و گدھوں کے ہمراہ پیش قدمی کر رہے ہیں ـ
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آرمی پہاڑی چوٹیوں پر شارٹ کیمپ بھی قائم کرتا جارہا ہے۔
آرمی کو ہیلی کاپٹر و ڈروں طیاروں کے کمک بھی حاصل ہے۔
یاد رہے کہ بولان بلوچ مزاحمت کی گھڑ ہے جہاں پر بلوچ سرمچاروں کی جانب سے اکثر قابض پاکستانی فورسز پر شدید نوعیت کے حملے ہو تے رہیں۔
ایک اندازے کے مطابق پاکستانی فورسز کو مزکورہ برنریت میں چائینہ اور ایران کی کمک حاصل ہے ، قابض ایران نے ایک معاہدے کے تحت قابض پاکستان کو کئی ڈرون طیارے دیئے ہیں،
چائینہ سی پیک پروجیکٹ کو کامیاب بنانے کے لیئے قابض پاکستان کو مالی کمک کر رہا ہے ـ