اوتھل(ہمگام نیوز ) این این آئی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے بعد لسبیلہ کے ضلعی صدر مقام اوتھل میں آشوب چشم کے مرض میں تیزی سے اضافہ اوتھل کے شہری خصوصاً بچے آشوب چشم سے متاثر ہونے لگے۔
عوامی حلقوں کا محکمہ صحت لسبیلہ سے آشوب چشم کے حوالے سے شہریوں میں بچائو اور روک تھام کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیر فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کراچی میں پھلنے والی آنکھوں کی بیماری آشوب چشم لسبیلہ کے ضلعی صدرمقام اوتھل میں بھی تیزی سے پھیلنے لگی ہے ۔
اوتھل کے شہری خصوصاً چھوٹے بچے آنکھوں کی اس بیماری سے متاثر ہورہے ہیں۔اوتھل کے عوامی حلقوں نے محکمہ صحت لسبیلہ سے آنکھوں کی بیماری آشوب چشم سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے شہری آشوب چشم کے اس وائرس سے بچ سکیں۔قبل اس کے کہ آشوب چشم اوتھل شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لے۔