کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان “میجر گُہرام بلوچ” نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے 8 اکتوبر کو تین بجے آواران کے علاقے مشکے ملش بند میں قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی پر گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا۔اس حملے میں بہت سارے گرنیڈ لانچرز چوکی پر داغے جس کی وجہ سے دشمن فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے۔
ترجمان کے مطابق ایک اور کارراوائی میں ، گذشتہ اتوار کی شام بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ میں اپسی کہن کے مقام پر دزراہ پر قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی کو مختلف سمت سے ہدف میں لیا۔ اس آپریشن میں اسنائپر ٹیم نے دشمن کو نشانے پر لینے کے بعد ایک اہلکار کو ہلاک کیا جس سے دشمن میں افراتفری مچ گئی۔ بعد میں چوکی پر جدید اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے دشمن کو مزید مالی اور جانی نقصان سے دوچار کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں کی اسنائپر ٹیم نے اہداف کی تصویر بھی حاصل کی ہے جو میڈیا کو جاری کی گئی ہے جس میں اہداف کو دکھایا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ دونوں حملوں کی ذمےداری قبول کرتی ہے اور یہ عہد کرتی ہے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک دشمن کے تمام سامراجی مفادات پر بی ایل ایف کے حملے جاری رہیں گے۔