اوٹاوا (ہمگام نیوز) کینیڈا کے محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ 17 اکتوبر کو غزہ کے الاہلی ہسپتال پر حملے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ نہیں تھا۔

کینیڈا کے نیشنل ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس نے کہا ہے کہ اوپن سورس اور کلاسیفائیڈ رپورٹنگ کے تجزیے کے حوالے سے اس حملے میں زیادہ امکان یہی ہے کہ یہ غزہ سے داغے گئے راکٹ کی وجہ سے ہوا۔

کینیڈا کا یہ بیان فرانسیسی ملٹری انٹیلی جنس کے اس بیان کے ایک روز بعد ہی سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ غزہ کے ہسپتال میں ہونے والا دھماکا ممکنہ طور پر اسرائیلی حملے کے بجائے فلسطینی راکٹ کے غلط فائر کی وجہ سے ہوا تھا۔

اس سے قبل امریکہ بھی اسرائیل کے غزہ میں ہسپتال پر حملے کی امکانات کو رد کیا ہے۔