Thursday, July 4, 2024
Homeخبریںایرانشہر، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا...

ایرانشہر، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

ایرانشہر(ہمگام نیوز ) حالوش نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 2 جون کو ایرانشہر میں واقع خیرآباد نایگون میں مسلح افراد نے چلتی کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک شخص شدید زخمی ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔

 جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت عزیز زردکوہی ولد رحمت سکنہ نایگون جو کہ ایرانشہر شہر میں واقع ہے اور زخمی ہونے والے شہری کی شناخت قدوس سرفرازی ولد لشکر خان سکنہ خیر آباد نایگون کے طور پر ہوئی ہے۔

  ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شام کو یہ دونوں شہری ایک نجی کار میں خیر آباد واپس آرہے تھے کہ ان پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ فریقین تھے، اور ان کی گاڑی عزیز زردکوہی کی گاڑی سے تصادم ہوگئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز