سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںایرانشہر ، قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ...

ایرانشہر ، قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ سوختبر شہید

ایرانشہر (ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صبح کے وقت

ایرانشہر پاور اسٹیشن کے علاقے میں بزمان محور پر ایرانشہر جانے والے ایک ایندھن بردار گاڑی پر قابض ایرانی مرصاد فورسز نے براہ راست فائرنگ کی ، جسے کے نتیجے میں گاڑی الٹ کر سڑک سے دور جا گری اور آگ لگنے سے گاڑی میں سوار ایک بلوچ سوختبر جھلس کر شہید ہوگیا ۔

 

مزید رپورٹ مطابق اس شہید ہونے والے سوختبر کی شناخت 40 سالہ روح اللہ اظہر نژاد ہے جو کہ جیروفت کا رہائشی کا بتایا گیا ہے ۔

 

بتایا جاتا ہے کہ ایرانشہر سٹی پاور اسٹیشن کے قریب بزمان سے ایرانشہر کے محور پر گھات لگائے بیٹھے مرساد فورسز نے بغیر روکے اس ایندھن بردار گاڑی پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی سڑک سے الٹ کر دور جا گری اور اس سوار بلوچ سوختبر شہید ہوگی

ا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز