ایرانشہر(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز ہفتہ 16 دسمبر 2023 کو فجر کے وقت ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا جسے 14 دسمبر کو ایرانشہر جیل کے سولیٹری سیل میں منتقل کیا گیا تھا تاکہ اس جیل میں پھانسی دی جا سکے۔

 اس بلوچ قیدی کی شناخت “محسن سالارزہی ولد سردار ” بتائی گئی ہے جنکی عمر 26 سال ہے جو کہ زابل کا رہائشی بتایا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق محسن کو 13 اکتوبر 2021 کو ایرانشہر میں منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

 بتایا جاتا ہے کہ ان کے گھر والوں کی ان کے بچے سے آخری ملاقات جمعہ 15 دسمبر کو ہوئی تھی۔