ایرانشہر(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق بروز جمعرات کو ایرانشہر میں دو بلوچ شہریوں کو جن کا ایک دوسرے سے تعلق ہے، کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے بغیر عدالتی حکم کے ان کے گھر سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ گرفتار بلوچ شہری “ل34 سالہ عمران قاسم زئی ولد ساکن ایرانشہر ہے دوسرے کا نام سلمان قاسم ہے جو کہ عمران کا رشتہ دار ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز بغیر لائسنس پلیٹ کے دو پیوجوٹ گا کے ساتھ ان دونوں شہریوں کے گھر گئے اور عدالتی حکم کے بغیر انہیں گرفتار کر کے ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر ہتھکڑیاں لگا کر ل گئے ۔

 عمران کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے، اور اس کے اہل خانہ کو ایرانشہر انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ اور آئی آر جی سی انٹیلی جنس کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے، اور فورسز نے کہا ہے کہ انہیں کوئی اطلاع نہیں ہے اور کہا ہے کہ زاہدان انٹیلی جنس فورسز نے اسے گرفتار کیا ہے۔

 رپورٹ موصول ہونے وقت تک اس بلوچ شہری کی گرفتاری کی وجہ اور الزامات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔