ایرانشہر( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز منگل کو پہرہ/ایرانشہر کی موصلی اسٹریٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت سرباز سے تعلق رکھنے والے “دین محمد دشتی” اور ایرانشہر کے ایریا طالقانی پاساژ میں” کالج موبائل فون” کی دکان کا مالک ہے۔

  رپورٹ کے مطابق ایران شہر کی مصلی گلی میں ایک گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے دین محمد پر حملہ کیا گولیاں ان کے سر اور چہرے پر لگے جس سے وہ موقعہ جاں بحق ہوگئے۔

 اطلاع موصول ہونے تک اس شہری پر فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ۔