بدھ, جون 26, 2024
ہومخبریںایرانشہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ایرانشہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ایرانشہر(ہمگام نیوز ) حالوش نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعہ کی رات ایک بلوچ شہری کو دو گاڑیوں میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردیا جو کہ جائے وقوعہ پر دیر تک زخمی رہا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 اس شہری کی شناخت 19 سالہ معید دامنی ولد حمید ہے جو کہ دراھی چاھکان ایرانشہر کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔

 ذرائع کے مطابق 4 جون بروز جمعہ کی رات معید کو دو مسلح کاروں میں سوار افراد نے رافع بینک کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے ۔

 خبر مرتب ہونے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز