ایرانشہر( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج ریگان محور پر ٹریفک حادثے میں تیز رفتار بس الٹنے سے ایک مسافر ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آج ایرانشہر اور ریگان پر ایک بس الٹنے جانے کے نتیجے میں عبداللہ علی نژاد ولد رستم شخص جانبحق ہوگئے جبکہ اس حادثے 27 مسافر زخمی ہوئے۔ تاہم زخمیوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ آج صبح 4 بج کر 42 منٹ پر ریگان،ایران شہر محور پر 800 میٹر پل کے علاقے میں پیش آیا۔
یہ بس یزد سے بلوچستان جا رہی تھی اور متعلقہ حکام نے حادثے کی وجہ ڈرائیور کی نیند اور تھکاوٹ کو قرار دیا ہے۔