دزاپ (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق

رسانک کے مطابق آج بروز بدھ کو بلوچ عالم دین مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی نے ایرانی پارلیمنٹ میں پیش کئیے گئے عفت و حجاب کے نئے قانون کی منظوری کا حوالہ دیتے ہوئے اس قانون کے نفاذ کے نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا یہ سماج اور ملک پر مسلط کیا گیا قانون ہے ۔

  مولوی عبدالحمید نے اپنے ایک پیج پر لکھا:

  ایسے حالات میں جب عوام معاشی مسائل کا شکار ہیں اور نوجوان نسل الحاد، مایوسی اور پریشانی کے چیلنجز سے دوچار ہیں، نئے عفت اور حجاب کے قانون کا نفاذ معاشرے کے نازک حالات کو مزید سنگین کر دے گا اور ایران پر ناقابل تلافی مسائل مسلط کر دے گا۔ جو کہ اس وقت وہ کارآمد کارگر نہیں ہوگا ۔

  واضح رہے کہ بروز ہفتہ 30 نومبر کو “عفت و حجاب کی ثقافت کے فروغ کے ذریعے خاندان کا تحفظ” کے نام پر بل جسے حجاب بل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پارلیمنٹ اور گارڈین کونسل کے درمیان کئی بار مسترد ہونے کے بعد آج منظور کیا گی

ا ۔