Homeخبریںایرانی کرنسی کی حشر کے بعد پاکستانی کرنسی بھی تیزی سے گررہی...

ایرانی کرنسی کی حشر کے بعد پاکستانی کرنسی بھی تیزی سے گررہی ہے

کراچی (ہمگام نیوز) پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے تاریخ کے کم ترین سطح پر آگیا کل صرف دو گھنٹے کے اندر ہی ڈالر 25 روپیہ بڑھ گیا ہے اور اب اوپن مارکیٹ میں ڈالر پاکستانیوں کو مل ہی نہیں رہا ہوا یہ کہ آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ پاکستان کو گرے مارکیٹ مطابق ریٹ رکھنا، ہے تین طرح کے ایکسچینج مارکیٹ ہوتی ہیں ایک وائٹ مارکیٹ ہوتی ہے جو انٹر بینک کا ریٹ ہے ایک گرے مارکیٹ ہے جو اوپن مارکیٹ ہوتا ہے اور تیسری بلیک مارکیٹ ہے جو بناکسی قانون کے ہوتا ہے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 290 اور بلیک مارکیٹ میں ,300 سے 350 تک پہنچ گیا ہے خدشہ کیا جارہا ہے کہ ڈالر مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔

ھمگام ٹیلیگرام چینل

https://t.me/+tr1VNQc-g94zMDgy

ھمگام واٹس ایپ

https://chat.whatsapp.com/9eHTAoYbZCELHLvNGoRUwE

Previous article
Next article
امریکی فوجی سربراہ کا دوره اسرائیل، ایرانی جوہری ہتھیار روکنے پر بار چیت تل ابیب (ھمگام نیوز) امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے ایک غیر اعلانیہ دورے میں جمعہ کے روز اسرائیل کا دورہ کیا جہاں اس نے اسرائیل کے اعلیٰ سکیورٹی حکام کے ساتھ ایران اور دیگر سکیورٹی امور پر بات چیت کی۔ جنرل ملی نے تل ابیب میں کریا فوجی اڈے پر اپنے اسرائیلی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل ہرزل لیوی، وزیر دفاع یواف گیلنٹ اور دیگر اعلیٰ سکیورٹی حکام سے ملاقات کی۔ اسرائیلی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں فریقوں نے “ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔” اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ نے جنرل ملی کو بتایا: “ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت ہے۔” جنرل ملی نے اسرائیل میں کوئی عوامی تبصرہ نہیں کیا، اور ان کے ترجمان نے کہا کہ مسٹر ملی نے اسرائیلی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل لیوی سے علاقائی سلامتی کے مسائل اور ایران کے خطرات سے دفاع کے لیے رابطہ کاری کے بارے میں بات کی۔ امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا دورہ اسرائیل ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب حال ہی میں امریکی حکام نے یورپی ممالک کے دفاعی حکام سے بھی ایسی ہی ملاقاتیں کی ہیں۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن بھی اگلے ہفتے مشرق وسطیٰ کا دورہ کرنے والے ہیں جن میں اردن، اسرائیل اور مصر شامل ہیں۔ پینٹاگون کے حکام ایران کے بارے میں مشترکہ علاقائی حکمت عملی پر اپنے اسرائیلی اور عرب ہم منصبوں کے ساتھ ہم آہنگی کے خواہاں ہیں۔ ایکسس ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کے اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر اور قومی سلامتی کے مشیر تساہی ہانگبی اگلے ہفتے کے اوائل میں واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔ یہ ملاقاتیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب ایران کے ساتھ جب مغربی ممالک جوہری پروگرام پر تناؤ بڑھ گیا ہے اور فردو جوہری تنصیب میں 84 فیصد یورینیم کی افزودگی کے آثار دریافت ہونے کے اعلان کے بعد یہ ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔
Exit mobile version