ارومیہ ( ہمگام نیوز ) وومن ایکٹوسٹ نیوز ایجنسی نے ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایرانی صوبہ آذربایجان کے شہر ارومیہ میں 15 مردوں اور ایک خاتون کو بند عدالت میں سزائے موت کا حکم سنایا گیا ہے ۔
گرفتار افراد کی شناخت معلوم نہیں ہے، اور ان افراد میں سے صرف کرج سے تعلق رکھنے والی نسرین نیازی نامی ایک خاتون کی شناخت کی گئی ہے ۔
رصد بلوچستان نیوز کے مطابق ارومیہ میں 16 افراد کے لیے اجتماعی موت کی سزا کا اجراء ایک ایسے دور میں کیا جا رہا ہے جہاں ایران کی فضا میں ہر طرف حکومت کے خلاف نعرے بلند ہو رہے ہیں۔ جو کہ ایرانی موجودہ حکومت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ۔
دریں اثناء چھٹے ملزم نسرین نیازی کے ساتھ ان 15 افراد کو قبل ازیں پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر کے موت کی سزا سنائی تھی۔
اسی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے تسلسل میں نسرین نیازی کے ایک رشتہ دار نے اسی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس کی گرفتاری کی صحیح تاریخ کا علم نہیں ہے لیکن ہمیں معلوم ہوا کہ نسرین کو پاسداران انقلاب کے جیل سے منتقل کرنے کے بعد وہ قید تنہائی منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
ان کے مطابق نسرین کو ارومیہ جیل میں 3 ماہ تک قید رکھا گیا اور اس پر شدید تشدد کیا گیا۔ جہاں انہیں پھانسی دی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا ’’نسرین نیازی کی اپنے اہل خانہ سے ملاقات اور ٹیلی فون پر بات چیت نہیں کرنے دیا جا رہا ہے۔ نسرین شادی شدہ ہے اور ان کی ایک بیٹی ہے۔
وومن ایکٹوسٹ نیوز ایجنسی نے کہا ہے اضافی معلومات جلد شائع کی جائیں گی۔