ایرانشہر(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج گزشتہ رات سات مسلح ڈاکوؤں نے پہرہ (ایرانشہر) میں ایک رہائشی مکان پر حملہ کر کے فائرنگ کر دی جس سے ک ایک شخص جاں بحق اور ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔

 جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت دانیال عباسی ولد داد محمد ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق رات تقریباً 2 بجے کے قریب سات مسلح ڈاکوؤں نے درزادہ گلی میں واقع ایک رہائشی مکان پر حملہ کیا اور مالک کے مزاحمت کرنے پر گھر کے مکینوں پر فائرنگ شروع کر دی۔

 اس فائرنگ میں دانیال جان کی بازی ہار گئے اور ان کا بھائی اور والدہ بھی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔

 بعض اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دو ڈاکو ہلاک اور زخمی ہوئے۔

 واضح رہے کہ یہ تصادم تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا اور فوج اور سیکورٹی مراکز کو بار بار بلانے کے باوجود کسی بھی فورسز جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی۔