ایرانشہر(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ کی شام ایرانشہر شہر میں فاطمی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت محمد دامنی چاریزہی ولد عباس کے نام سے بتائی گئی ہے، جو دامن ڈمن کے گاؤں شیبان سے تعلق بتایا گیا ہے۔

 یہ واقعہ شام چھ بجے کے قریب روزبہ ہسپتال کے سامنے سیرہ فاطمی اور بلوچ اسٹریٹ پر پیش آیا اور اسے تین گولیاں لگیں اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

 خبر لکھے جانے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔